آئی سی سی بورڈ اجلاس: پاکستان، بھارت اور آئی سی سی مل کر قابل قبول آپشن تلاش کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت، آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کے لیے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط مؤقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے آج بورڈ اجلاس بلایا تھا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہو۔ اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اسے 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونی ہے تاہم بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پاکستان نے سخت ترین مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہوگا اور بھارت کے نہ آنے کی صورت میں پاکستان بھی آئندہ بھارت نہیں جائے گا۔جمعے کو مختصر آئی سی سی اجلاس میں اور اس سے قبل آئی سی سی کی لیڈرشپ سے ملاقاتوں میں پاکستان نے یہی مؤقف دہرایا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر کسی اتفاق پر پہنچے سے قبل پاکستان اور بھارت کے بورڈز اپنی حکومت سے دوبارہ رائے بھی لیں گے۔آئی سی سی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کو بورڈ کا مختصر اجلاس ہوا اور تمام بورڈز چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے مثبت حل کے لیے مشترکہ کاوش جاری رکھیں گے اور بورڈ چند دنوں میں دوبارہ میٹنگ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہفتے کو بھی مزید میٹنگز ہوں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر