دوا کے بغیر بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں؟ ماہرین نے آسان طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)مگر ادویات کے بغیر بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہے اور کسی خرچے کی ضرورت بھی نہیں۔درحقیقت روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں ایک چائے کے چمچ کے برابر نمک کی مقدار کم کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں ادویات جتنی کمی لائی جاسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ادویات استعمال کرنے والے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد غذا میں نمک کی مقدار محدود کرکے بلڈ پریشر کی سطح کو نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ادویات سے ہٹ کر بھی غذا میں نمک کی مقدار کم کرکے بلڈ پریشر کی سطح میں 70 سے 75 فیصد کمی لانا ممکن ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہے جس سے ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، فالج اور گردوں کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق میں 50 سے 75 سال کی عمر کے 213 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں شامل 25 فیصد افراد کا بلڈ پریشر معمول پر تھا، 25 فیصد ہائی بلڈ پریشر کے شکار تھے مگر ان کا علاج نہیں ہو رہا تھا جبکہ باقی بھی ہائی بلڈ پریشر کے شکار تھے مگر ان کاعلاج ہو رہا تھا۔ان افراد کو پہلے ایک ہفتے تک زیادہ اور مزید ایک ہفتے تک کم نمک والی غذاؤں کا استعمال کرایا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ غذا میں نمک کی محدود مقدار استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں فوری اور ڈرامائی کمی آتی ہے۔محققین کے مطابق غذا میں نمک کی مقدار محدود کرنے سے بلڈ پریشر میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی ادویات کے استعمال سے آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ نمک کا استعمال محدود کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں فوری کمی آتی ہے اور صحت مند افراد کا بلڈ پریشر زیادہ عرصے تک مستحکم رہتا ہے جبکہ مریضوں میں بھی یہ دورانیہ مناسب ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غذا میں نمک کی مقدار کم کرنے سے مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوتا، البتہ ہوسکتا ہے کہ کھانوں کا ذائقہ زیادہ اچھا نہ لگے۔محققین نے بتایا کہ ہمارے ذائقے کی حس کو صورتحال سے مطابقت میں کچھ وقت لگ سکتا ہے مگر بلڈ پریشر کی سطح فوری طور پر بہتر ہوتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل JAMA میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر