پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو بریک لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا ٹرائینگولر مرحلہ 26 نومبر سے شروع ہوگا، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو روک دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹرائینگولر مرحلے کے ابتدائی 2 میچز ایبٹ آباد میں ہوں گے، ٹرائینگولر مرحلے کے 2 میچز کے بعد قائد اعظم ٹرافی کو روک کر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائینگولر مرحلے کا تیسرا میچ اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ پشاور ، لاہور وائٹس اور سیالکوٹ نے ٹرائینگولر مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔پی سی بی نے اس سے قبل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 21 دسمبر سے 2 جنوری تک کرانے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر