بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ ٹرافی ٹور میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ٹور آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔بھارت کے دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور کے تین شہر اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے۔ پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا نظر ثانی شدہ شیڈول آئی سی سی اور پی سی بی نے متفقہ طور پر ترتیب دیا ہے، ٹرافی ٹور کے پہلے شیڈول کی بھی آئی سی سی نے منظوری دی تھی۔نئے شیڈول کے مطابق ٹور آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جہاں اُسے ٹیکسلا، خان پور، ایبٹ آباد، مری اور نتھیا گلی لے جایا جائے گا، 22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کی نمائش کراچی میں ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا تھا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے کہا تھاکہ ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر بھارتی اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے میں کیوں لے کر گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر