آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد شاہین ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے، بابرکی پوزیشن بھی برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ون ڈے بیٹرزاور بولرز کی نمبر ون پوزیشن پر پاکستان کے کھلاڑی براجمان ہیں۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد نمبر 1 پوزیشن پر آگئے ہیں، رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جب کہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے حارث رؤف 14 درجے بہتری کے بعد 13 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں 825 پوائنٹس کے ساتھ بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسرے، شبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسری اور افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر