بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ انتباہ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا۔RCCS نامی انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال بڑھاپے کی جانب سفر تیز کر دیتا ہے۔واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت جان لیں۔الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔اس تحقیق میں 22 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ان افراد کے خون کے نمونوں کے ذریعے حیاتیاتی عمر کی جانچ پڑتال کی گئی۔خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔تحقیق کے دوران لوگوں سے سوالنامے بھروا کر غذائی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔اس طرح محققین کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ یہ افراد کتنی مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کر رہے تھے۔نتائج سے ثابت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے حیاتیاتی عمر کی رفتار بہت زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔درحقیقت ان غذاؤں کو زیادہ کھانے والے افراد حیاتیاتی عمر سے قبل از وقت بڑھاپے کے شکار ہو جاتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں سے نہ صرف عمومی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ بڑھاپے کی جانب سے سفر بھی تیز ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی الٹرا پراسیس غذاؤں سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات مکمل طور پر واضح نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں صحت کے لیے مفید غذائی اجزا کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جبکہ ان میں چینی، نمک اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں سے گلوکوز میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ معدے میں موجود بیکٹیریا کے افعال بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر