اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پاکستان کی سرائیکی زبان کا مشہور گانا ‘بسمہ اللہ کراں’ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔اس دوران سب سے توجہ طلب بات یہ تھی کہ گلوکار نے حاضرین کو اس گانے کے اصل گلوکار ‘ندیم عباس’ کے حوالے سے بتایا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیتے ہوئے ‘بسمہ اللہ کراں’ گانا گا کر حاضرین کی داد وصول کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیا جس کی مداحوں نے تعریف بھی کی۔واضح رہے ندیم عباس لونے والا نے ‘ندیم عباس لونے والا کے اداس گانے’ کے نام سے اپنی البم بنائی تھی اور ‘بسمہ اللہ کراں’ گانا بھی اسی البم میں شامل تھا جو 2015 میں ریلیز ہوا۔
ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل



