’دنگل‘ کی اداکارہ فاطمہ ثنا کا خطرناک بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فاطمہ ثنا نے انکشاف کیا کہ’مجھے فلم دنگل کے دوران مرگی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد میں اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ میں نے تقریبات میں جانا چھوڑ دیا‘۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فاطمہ ثنا نے اپنے مرض کو قبول کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا ’میں اس مرض کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھی لہٰذا میں نے اس کیلئے علاج بھی نہیں کروایا، مجھے ڈر تھا کہ کہیں لوگوں کو اسکا پتہ نہ لگ جائے کیوں کہ مرگی کے مریضوں کیلئے سوچا جاتا ہے کہ آپ یا تو منشیات لے رہے ہیں یا پھر توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہے ہیں‘۔ فاطمہ ثنا نے اپنی بیماری کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’ مجھے ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دورے پڑتے تھے جس کی وجہ سے میں تقریبات میں نہیں جاتی تھی، زیادہ روشنی مرگی کے مریضوں میں دورے پڑنے کا سبب بن سکتی ہے لیکن ایسا ہر بار ضروری نہیں مگر میں اتنی خوفزدہ تھی کہ میں نے تقریبات اور اسکریننگ میں جانا چھوڑ دیا‘۔اداکار ہ نے مزید بتایا کہ’ میں نے اپنی بیماری کا ذکر پاپارازی سے کیا اور پھر انہوں نے میری تصاویر بغیر فلیش لینا شروع کیں تاہم اس سب کے باوجود میں اپنی روٹین بہت اچھے سے مینیج کرتی رہی‘۔واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ دنگل کے بعد عامر خان کے ساتھ گہرے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی تھیں تاہم اداکارہ کو آخری مرتبہ فلم ’سیم بہادر‘میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد اب وہ اپنی آنے والی فلم ’ میٹرو ان ڈینو ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر