دنیا بھر سے شادی کی 70 ہزار سے زائد پیشکش ہوئیں: وینا ملک کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وینا ملک حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے ذاتی زندگی اور کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔کیرئیر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ ’جس وقت میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا وہ وقت میرے لیے رولر کوسٹر کی سواری جیسا تھا، میرے کیرئیر کے آغاز کے 10 سال بڑے مصروف گزرے، میں اتنی مصروف تھی کہ میرے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں تھا، میری بڑی بہن میرا میک اپ اتارتی تھی اور مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی‘۔ ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ مجھے کیرئیر کے عروج پر اور بھارت میں رئیلٹی شو کے دوران دنیا بھر سے شادی کی پیشکش موصول ہوئیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ پیشکش کہاں سے آئیں اور کن لوگوں نے کیں، کیونکہ میں ان سے براہ راست رابطے میں نہیں تھی۔وینا کے مطابق بھارت میں ویڈنگ رئیلٹی شو کے دوران مجھے میری ٹیم نے بتایا کہ انھیں میرے لیے 70 ہزار سے زائد شادی کی پیشکش آئی ہیں، یہ پیشکش پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئی تھیں لیکن میں یہ نہیں جانتی وہ پیشکش سچی تھیں یا ایسے ہی لوگوں نے شہرت اور شو سمجھ کر پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ وینا ملک پاکستان سمیت بالی وڈ میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا ملک بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے۔ اس دوران وینا نے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اور ویڈنگ ریئلٹی شو میں بھی کام کیا، وینا ملک متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں تاہم 2014 میں وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر