2023 میں دنیا بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر ہوئے، عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ بات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ساڑھے 12 لاکھ مریض ٹی بی کے باعث ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس طرح ٹی بی ایک بار پھر کووڈ 19 کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والا وبائی مرض بن گیا ہے۔عالمی ادارے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیا، افریقا، بھارت، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان اس مرض سے سب سے متاثر ہونے والے خطے ہیں۔ان خطوں میں ٹی بی کے 50 فیصد سے زائد کیسز سامنے آئے۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں ٹی بی کے 82 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹی بی اب بھی بہت زیادہ افراد کو بیمار اور ہلاک کرنے والا مرض ہے، ایسا اس وقت ہو رہا ہے جب ہمارے پاس اس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے ذرائع موجود ہیں۔مگر رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی بی سے عالمی سطح پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔۲۰۲۲میں ٹی بی کے باعث 13 لاکھ 20 ہزار اموات ہوئی تھیں۔ٹی بی فضا میں پھیلنے والے بیکٹیریا کے ذریعے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے والا مرض ہے اور اس سے پھیپھڑوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 25 فیصد آبادی کو اس مرض کا سامنا ہوچکا ہے مگر محض 5 سے 10 فیصد مریضوں میں اس کی علامات سامنے آتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر