وہ عام عادت جو آپ کے دماغ کو جلد بوڑھا بنا دیتی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جی ہاں اگر آپ مناسب نیند کو یقینی نہیں بناتے تو اس کے نتیجے میں دماغی عمر کی رفتار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ذہنی افعال پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو درمیانی عمر کے آغاز پر نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کا سامنا ہوتا ہے، ان میں دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مددگار آسان ترین طریقہ۔اس تحقیق میں 589 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے آغاز میں نیند سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے۔5 سال بعد یہ عمل پھر دہرایا گیا اور پھر انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ ایسے افراد کا تھا جو اپنی نیند کو ناقص قرار دیتے تھے، دوسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو اپنی نیند کو نہ تو اچھی قرار دیتے تھے اور نہ بری جبکہ تیسرا گروپ اچھی نیند کے مزے لینے والوں کا تھا۔ان افراد کا دماغی اسکین 15 سال بعد کیا گیا اور دیکھا گیا کہ عمر کے ساتھ دماغ کس حد تک سکڑ گیا ہے جبکہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر فرد کی دماغی عمر کا تعین بھی کیا گیا۔خواتین کے مقابلے میں مردوں میں نظام تنفس کے امراض کا خطرہ زیادہ کیوں ہوتا ہے؟تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کا ناقص معیار، سونے میں مشکلات یا غنودگی طاری رہنے سے دماغی عمر میں اضافے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کسی فرد کو 5 سال سے زائد عرصے تک نیند کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو اس کی دماغی عمر دیگر کے مقابلے میں اوسطاً 1.6 سال سے 2.6 سال تک زیادہ ہوسکتی ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے جوانی میں اچھی نیند کی اہمیت ثابت ہوتی ہے تاکہ دماغی صحت کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نیند کے ایک شیڈول کو برقرار رکھنے، ورزش، سونے سے کچھ دیر قبل کیفین کے استعمال سے گریز اور خود کو پرسکون رکھنے سے نیند کے مسائل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ہر عمر میں اچھی دماغی صحت کو یقینی بنانا بہت آسان۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے نئے ذرائع تلاش کیے جاسکیں اور یہ بھی معلوم ہوسکے کہ ناقص نیند سے طویل المعیاد بنیادوں پر دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں نیند کی کمی کو دماغ کے لیے تباہ کن قرار دیا گیا ہے۔جنوری 2024 میں جرنل نیورولوجی میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 30 یا 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو اگر نیند کی کمی کا سامنا ہو تو یادداشت اور ذہنی افعال کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح دیگر تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند سے دماغی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر