سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان اور بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 سالہ نوجوان نے جمعے کو ذیشان صدیقی کے لینڈلائن نمبر پر فون کرکے قتل کی دھمکیاں دیں، اس کے علاوہ آڈیو کال بھی کی۔رپورٹس کے مطابق اسی نوجوان نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے گرفتار نوجوان کو ممبئی منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔خیال رہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور رواں ماہ ہی سلمان خان کے قریبی دوست و مسلم سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا ہے۔بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعات نے بھی ان کی حفاظت کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر