اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحقیق میں موٹاپے کے شکار افراد پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور دریافت ہوا کہ ورزش کرنے سے چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔روزانہ کتنی ورزش کرنے سے ذیابیطس جسیے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے؟تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی بڑھنے یا توند نکلنے سے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران 37 سے 73 سال کی عمر کے 70 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق کے دوران ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ کلائیوں میں موجود ٹریکنگ ڈیوائسز سے لیا گیا۔سخت ورزشوں جیسے دوڑنے، سوئمنگ، سیڑھیوں میں پڑھنے اور دیگر سے سانس پھول جاتا ہے اور دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے بچنے کیلئے بہترین وٹامنتحقیق میں بتایا گیا کہ ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں سے موٹاپے سے لاحق ہونے والے خطرات میں کمی آتی ہے۔مگر معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانے والے افراد کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔محققین نے بتایا کہ چہل قدمی کے مقابلے میں دوڑنے سے صحت کو 15 گنا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مددگار آسان ترین طریقہ



