‘میں مزہ چکھ چکی ہوں’، مدیحہ امام کا بیرون ملک شادی کرنے والوں کو اہم مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے انڈسٹری سمیت اپنی شادی اور نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

دوران پوڈکاسٹ میزبان فیصل قریشی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ ’میرا نصیب تھا اس لیے میری شادی ہوگئی لیکن اب میں مزہ چکھنے کے بعد اپنے دوستوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ بیرون ملک شادی نہیں کرنی چاہیے‘۔اداکارہ مدیحہ نے کہا کہ ’بیرون ملک مقیم کسی شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ جو لڑائیاں دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر دو تین جملوں میں ختم کر سکتے ہیں وہی لڑائیاں اگر موبائل فون پر ہوں تو ایک سے دو ہفتے بڑھ جاتی ہیں جو کہ بہت مشکل ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ’اگرچہ یہ کہتے ہیں اگر دو لوگوں کے درمیان فاصلہ ہو تو چاہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی چاہت معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس چاہت سے کہیں زیادہ دونوں کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں‘۔مدیحہ امام نے مزید کہا کہ لیکن پھر ہم نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنا تعلق ایسا رکھیں کہ لڑائیاں نہ ہوں تاکہ دور رہتے ہوئے وہ بھی اپنا کام کرسکیں اور میں بھی۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر