مقبول ڈرامہ سی آئی ڈی کیا 6 سال بعد ایک بار پھر دوبارہ اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سی آئی ڈی بلاشبہ بہت مقبول ڈرامہ تھا اور پاکستان میں بھی متعدد افراد اسے بہت شوق سے دیکھتے تھے۔

20 سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہونے کے باوجود 2018 میں آف ائیر ہوگیا تھا۔مگر یہ ڈرامہ 6 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے۔ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسے اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں۔

البتہ دیگر اداکاروں کے بارے میں معلوم نہیں کہ ان میں سے کون دوبارہ اس ڈرامے کا حصہ بنے گا۔فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔6 سال بعد سی آئی ڈی کی واپسی کا اعلان ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا گیا۔چینل کے مطابق 26 اکتوبر کو سی آئی ڈی کا دھماکے دار پرومو جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سی آئی ڈی ڈرامہ جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک نشر ہوتا رہا تھا۔20 سال سے زائد عرصے کے دوران اس ڈرامے کی 1547 اقساط نشر کی گئیں۔اکتوبر 2024 کے شروع میں اے سی پی پردیومن کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیوا جی ساٹم نے کرائم ڈرامہ سیریل کی بندش کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ ڈرامے کے پروڈیوسر اور اسے نشر کرنے والے چینل کے درمیان اختلافات 20 سال کامیابی سے چلنے والے شو کی بندش کا باعث بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘شو کے بند ہونے سے قبل چینل نے اس کے نشر ہونے کا وقت تبدیل کر دیا تاکہ ناظرین اس سے دور ہو جائیں یا کم از کم چینل کی تو یہی کوشش تھی’۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر