انسٹا گرام کا مقبول ترین فیچر اب واٹس ایپ کا حصہ بھی بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میٹا فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ہے اور وہ ہر وقت ان ایپس کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔

اب اس کی جانب سے انسٹا گرام کے ایک بہت زیادہ مقبول فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ میوزک کو شیئر کر سکیں گے۔WabetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے میوزک شیئرنگ کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔واٹس ایپ نے صارفین کو تصااس طرح کا فیچر انسٹا گرام کے صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے اور اسے اکثر اسٹوریز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیکھنے میں آیا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس مٰں میوزک کو ایڈ کرسکیں گے تاکہ ان کے پیغامات زیادہ بہتر ہو جائیں۔اس فیچر کے لیے ایک نیا میوزک بٹن اسٹیٹس اسکرین شیئرنگ اسکرین پر نظر آئے گا۔اس بٹن کو کلک کرنے کے بعد صارفین اپنے پسندیدہ گانوں یا گلوکاروں کو سرچ کرسکیں گے۔جب وہ اپنا پسندیدہ گانا تلاش کرلیں گے تو وہ اسے اسٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر