علیم ڈار کا رواں سیزن کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ سے وابستہ معروف کرکٹ کمٹیٹر طارق سعید نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار جاری ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے اختتام پر پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ 56 سالہ علیم ڈار اب اپنے تھیلیسیمیا ہسپتال بنانے کے کاز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہیں۔
علیم ڈار اس سے قبل اپریل 2023ء میں بطور (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اپنے آخری میچ میں ذمہ داریاں نبھانے کے بعد باضابطہ طور پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی جو دونوں فارمیٹس میں ورلڈ ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریس ریلیز کے مطابق امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل میں 19 سال رہنے کے بعد دستبردار ہو گئے، انہوں نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی۔ علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے۔ علیم ڈار نے بطور ایلیٹ پینل امپائر 2002ء میں پہلے انٹرنیشنل میچ میں خدمات انجام دی تھی اور جنوبی افریقہ میں 2023ء میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی امپائر تھے۔ اس کے علاوہ علیم ڈار نے 2009ء سے 2011ء تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر