حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں۔


وزارت پٹرولیم کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کی قلت کے باوجود سوئی کمپنیاں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران گیس فراہمی کا مناسب انتظام کرتی ہیں۔


وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دسمبر اور جنوری کے لئے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں جبکہ فی الوقت 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کئے جاتے ہیں۔


حکومت متعدد شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے آرڈر وصول کرنے، سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی فراہمی کی مہم میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر