لاہور (نیشنل ٹائمز) سونا مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ملک کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جمعے کے روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعے کے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے بڑھ کر 265900روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 51 ڈالر اضافے سے 2566 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 49پیسے کی کمی سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 28پیسے کی کمی سے 278روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



