محسن نقوی کا اسلام آباد میں دبئی طرز کا نیا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہی میں ہوگی، تمام بڑے ممالک ہمارے ساتھ ہیں،تمام ترمنصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی سب ٹیمیں آئیں گی، جے شاہ سے رابطہ رہتا ہے آئی سی سی چیئرمین بننے پرپریشانی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، 3،3 ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا، فرنٹ بلڈنگ سٹیل سٹرکچر پر مشتمل ہے، 31 دسمبر تک قذافی سٹیڈیم کی مرکزی عمارت مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 07-2006ء میں بننے والے راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے، روالپنڈی سٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم فی الحال اپ گریڈ نہیں ہوگا، پنڈی اسٹیڈیم پر فی الحال پیسہ لگانا فضول ہے، اسلام آباد کا نیا سٹیڈیم دبئی کی طرزکا ہوگا، ایبٹ آباد میں بھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں سیٹیں لگا دی جائیں گی، کراچی سٹیڈیم بھی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دبئی جیسا نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ہیڈ کوچز کریں گے۔ محسن نقوی نے مزید کہا انگلینڈ سے سیریز پاکستان میں ہی ہوگی، انگلینڈ سے میچز ملتان،راولپنڈی ہی میں کھیلے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر