‘2030ء تک پاکستان میں بکنے والی نئی کاروں میں سے نصف الیکٹرک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بی وائے ڈی پاکستان کا کہنا ہے کہ 2030ء تک پاکستان میں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے 50 فیصد الیکٹرک ہوں گی۔

’بی وائے ڈی پاکستان‘ چینی الیکٹرک کارساز کمپنی بی وائے ڈی اور پاکستانی میگا موٹرز کا ایک اشتراک ہے، جس کا اعلان بی وائے ڈی نے پچھلے ماہ کیا تھا۔

اس اشتراک کے تحت بی وائے ڈی نے پاکستان میں 2026ء کے اوائل میں گاڑیوں کا ایک اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تاہم اس کی جانب سے پاکستان میں فروخت کے لیے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو اسی سال متعارف کرایا جائے گا۔
اس حوالے سے خبر رساں ادارے روئٹرز سے جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں بی وائے ڈی کے ترجمان کامران کمال کا کہنا تھا، ”میں پچاس فیصد تک (صارفین کی) جدید این ای ویز (نیو انرجی وہیکلز) پر منتقلی دیکھ رہا ہوں۔

‘‘

کامران کمال حب پاور کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بھی ہیں، جس کی بی وائے ڈی کے ساتھ اشتراک کرنے والی میگا موٹرز ایک ماتحت کمپنی ہے۔

آٹو سیکٹر یا گاڑیوں کے شعبے سے منسلک تجزیہ کار محمد ابرار پولانی کا تاہم کہنا ہے کہ 2030ء تک صارفین کی تیس فیصد تک بجلی سے چلنے والی این ای ویز پر منتقلی تو ممکن نظر آتی ہے لیکن اس کا پچاس فیصد تک ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اس کی وجہ انفراسٹرکچر سے منسلک مسائل ہیں۔

اس بارے میں کامران کمال کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ترغیب کے لیے حکومت اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دو آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بی وائے ڈی پاکستان کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کے لیے تعاون کر رہی ہیں اور ابتدائی مراحل میں ان کا 20 سے 30 اسٹیشنز بنانے کا ارادہ ہے۔
اگست میں مقامی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ وزارت توانائی نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کے معیارات کا تعین کر لیا ہے اور ان کے لیے سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں کامران کمال نے بتایا کہ ابتدا میں بی وائے ڈی تیار شدہ الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں درآمد کر کے انہیں فروخت کرے گی۔ تاہم گاڑیوں کے حصوں کو علیحدہ علیحدہ امپورٹ کرنے کی نسبت مکمل طور پر تیار گاڑیوں کی درآمد پر زیادہ خرچہ ہوتا ہے۔

اس تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کا ہدف جلد از جلد پاکستان میں اسمبل کی گئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر