ہنڈائی نشاط نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ہنڈائی نشاط نے دوسرے ممالک سے مصنوعات کی ترسیل کی لاگت بڑھنے کے پیش نظر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کے مطابق ایلانٹرا، سوناٹا، ٹوسان اور پورٹر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایلانٹرا(Elentra) کی نئی قیمتیں
ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 71 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

ہنڈائی ٹوسان(Tucson) کی نئی قیمتیں
ٹوسان جی ایل ایس FWD کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 73 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ٹوسان جی ایل ایس AWD پہلے80 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب تھی جس کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے بڑھا کر 82 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
ٹوسان الٹی میٹ AWD کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 89 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

سوناٹا(Sonata) کی نئی قیمتیں
کمپنی کے مطابق سوناٹا 2000 سی سی کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 99لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔
سوناٹا 2500 سی سی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 30 ہزا ر روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر