نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی یقین دہانی پر ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے پاکستان جانے میں سکیورٹی تحفظات رہے ہیں۔
44 سالہ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔
اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اس سے قبل بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کی مکمل مخالفت کر دی تھی۔ تاہم اب انہوں نے رائے تبدیل کرتے ہوئے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



