ملک میں مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، وہاں حکومت کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر15.34 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 16 اعشاریہ 69 فیصد سے کم ہوکر 15.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ ، دال چنا 8 روپے، لہسن 10 روپے، پیاز فی کلو 9 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کی قیمت 15 روپے سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔

اسی طرح آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، گھی، نمک، مٹن اور بیف بھی مہنگے ہوگئے۔ حالیہ ہفتے فی کلو زندہ مرغی 12 روپے، انڈے فی درجن 3 روپے، آٹا 20 کلو تھیلے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اور دال ماش 3 روپے سے زائد سستی ہوگئی۔ اسی طرح حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 9.78 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 14.04 فیصد ہوگئی ہے۔
مزید برآں پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قدر 75 روپے 83 پیسے رہی۔ اسی طرح جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1روپے 92 پیسے، برطانوی پاؤنڈ 73 پیسے کمی کے بعد 367.34 پر بند ہوا ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر