پاکستانی نوجوان اپیس اور گیمنگ انڈسٹری میں چھا گئے

گوگل نے پنجاب کےشہر لاہور میں’’تھنک ایپس 2024‘‘کے نام سے بڑی بیٹھک رکھ لی۔ جس میں عالمی اور علاقائی صنعت کے بڑے ناموں کو بلا کر 350 سرکردہ ڈویلپرز کو نئی تکنیکس سیکھنے کے مواقعے فراہم کیے گئے۔
ایپس کیسی ہونی چاہیے،ان سے ڈالر کیسے کمائے جاتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے گوگل نے ایپس ڈویلپمنٹ میں بڑا نام لیڈز ٹیکنالوجی کے فاونڈر محمد حسان افضل کو خصوصی طور پر مدعو کیا۔انہوں نے نوجوان ڈویلپرز کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کیا اور انہیں خصوصی گر سکھائے کہ اس انڈسٹری میں نام اور ڈالر کیسے کمانے ہیں۔ کون سی ایپس بنانی ہیں اور ان کامستقبل کیا ہے۔؟تقریب میں سعد حمید نے گیم انڈسٹری اور خرم سرمد نے سروسز کے شعبے میں اپنی خدمات اور تجربات بارے آگاہ کیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسان افضل کا کہنا تھا کہ ایپس ڈویلپمنٹ ایسی انڈسٹری ہے کہ جس میں نوجوان اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔ نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے انویسٹر تلاش کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے کاروبار کو شروع کریں۔

محمد حسان افضل نے بلا صلاحیت نوجوانوں کے پیشکش کی کہ اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو وہ منفرد آئیڈیا لائیں، سرمایہ کاری وہ کریں گے۔

ایپس اور گیمنگ انڈسٹری میں نیا قدم رکھنے والے ایپ ورکس کے سی ای او سعید اقبال نے کہا کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل دیکھا ہے، وہ کئی دہائیوں سے عالمی کاروبار سے منسلک ہیں اور اب اس انڈسٹری میں ملینز ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ پاکستان میں زرمبادلہ بھی آئے گا۔

ایپ سورس کے سی ای او نعیم نور نے کہا کہ مستبقل اے آئی کا ہے اور وہ اسی میں آگے بڑھیں گے اور نئی راہیں تلاش کریں گے۔لیڈز ٹیکنالوجی کے سی ای او محمد عباس نے گوگل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں آ کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پاکستان کی ایپ اور گیمنگ انڈسٹری پر تبصرہ کرتے ہوئے، پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا کہ مستقبل میں طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’متعدد پاکستانی اسٹوڈیوز موبائل ایپ ڈیولپمنٹ میں سرفہرست ہیں، جو روزانہ لاکھوں ڈاؤن لوڈز مسلسل پیدا کر رہے ہیں، سینکڑوں پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کر رہے ہیں اور عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔‘‘

گوگل کے نمائندوں نے نوجوان ڈویلپرز کو 5 گھنٹوں پر مشتمل سیشن میں اس انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے گائیڈ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر