احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور بشری بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے نئے تو شہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی. دوران سماعت عمران خان اور بشری بی بی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون، پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے.

نیب حکام نے موقف اپنایا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بشری بی بی کا تحریری بیان بھی نیب ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا بعد ازاں عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.
یاد رہے کہ 8 اگست کو سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کی تھی 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے.
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشری بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے.



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر