ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق‘ 333 زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوگئے. این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک ہونے والی موسلادھار بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے جاری بارشوں کے دوران سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 68 شہری جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 65 اور سندھ میں مختلف حادثات میں 32 افرد جان کی بازی ہار گئے.

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوئے اور ایک ہزار 419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث 8 اسکول اور 35 پل بھی متاثر ہوئے، جب کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 323 مویشی بھی ہلاک ہوئے واضح رہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچادی جب کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے.



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر