جون 2024 کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک

کراچی (نیشنل ٹائمز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ کی کارکردگی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے. اعلامیے کے مطابق جون 2024 کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے ہیں جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے، جون 2024 کے مقابلے میں بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5 فیصد کم ہوئے ہیں.
جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانسز ڈپازٹس کا تناسب 38.8 فیصد رہا جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی جبکہ جون 2024 کے مقابلے میں بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.

4 فیصد رہا. قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جولائی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالرز رہا ملکی درآمدات جولائی میں 4.81 ارب ڈالرز رہیں، برآمدات 2.39 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ تجارتی خسارہ 2.42 ارب ڈالرز رہا.

جولائی میں خدمات کا خسارہ 15 کروڑ ڈالرز رہا، آمدن کا خسارہ 72 کروڑ ڈالرز رہا، تجارت، آمدن اور خدمات کا مجموعی خسارہ 3.31 ارب ڈالرز رہا، ترسیلاتِ زر 2.995 ارب ڈالرز رہیں. مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں بینکوں کے ڈپازٹس 20 اعشاریہ 8 فیصد بڑھے ہیں جون 2024 تک بینکوں کا ڈپازٹ اسٹاک 30 ہزار 812 ارب روپے رہامالی سال میں بینکوں نے 245 ارب روپے قرض دیا جن کے فراہم کردہ قرضوں کا اسٹاک 12 ہزار 447 ارب روپے ہے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں بینکوں نے 9254 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، سرمایہ کاری کا اسٹاک 30149 ارب روپے رہی.



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر