پنجاب سے اگر انصاف ملتا ہے تو بڑے بڑے برج گریں گے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 73 قومی اسمبلی کے حلقوں کی پٹیشن دائر کی گئی ہیں جس میں سے 40 پنجاب سے ہیں، پنجاب سے اگر انصاف ملتا ہے تو بڑے بڑے برج گریں گے۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ اس وقت ملک کس طرف جا رہا ہے، 8 فروری کا الیکشن کبھی بھی بھولا نہیں جا سکتا، لوگ سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف کو سیٹیں نہیں ملیں گی، جب ملیں تو فارم 45 کو بدلا گیا، نواز شریف کے حلقے میں یاسمین راشد جیت چکی تھیں، میرے حلقے میں مجھے اٹھا کر گریباں سے پکڑ کر آر او کے دفتر سے باہر پھینکا گیا، میری بیوی میری ایجنٹ تھی اس کے ساتھ بھی یہ ہی سلوک کیا گیا، میرے ساتھ جو سلوک کیا گیا میں ساری زندگی اس پر ان کا پیچھا کروں گا۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں ابھی الیکشن ٹریبونل نے سماعت شروع ہی نہیں کی، اب کہا جا رہا ہے ریٹائرڈ جج الیکشن کمیشن لگائے گا، ہمارا تو مقدمہ ہی الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، عوام کے ووٹ کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ہے، میں تمام عمر اُن لوگوں کا پیچھا کروں گا جنہوں نے زیادتی کی ہے، ہم پاکستان کے وفادار ہیں، عوام اور اداروں کے درمیان نفرت پیدا کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے ہمیں متحد ہونا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ 16 سیٹوں والی جماعت کو اقتدار نہیں دیں گے جب آپ 16 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دینے کی کوشش نہیں کریں گے۔
اس موقع پر بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ ہمارے ساتھ 8 اور 9 فروری کی رات جو ہوا وہ سلوک آج بھی جاری ہے، ہمیں مخصوص نشستیں آج بھی نہیں دی جا رہیں، حاجی امتیاز کو آج بھی اغواء کرکے رکھا ہوا ہے، ہمارے ایم این ایز رانا بلال اعجاز اور رانا فراز نون کے ووٹ مسترد کر کے ہماری سیٹیں کم کی جا رہی ہیں، ہم پاکستان کے پر امن شہری ہیں، ہم پاکستان کے مثالی شہری ہیں، اگر ہمارے جیسا کوئی مثالی شہری ہے تو ہمارے سامنے لا کر بٹھائیں لیکن آپ نے ہمیں بھی پارلیمنٹ میں نہیں جانے دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر