وزیر مملکت آئی ٹی نے ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پر وی پی این کو مورد الزام ٹھہرا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پر وی پی این کو مورد الزام ٹھہرا دیا، فائروال سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت سے فائر وال کے بارے میں تین بار پوچھا گیا لیکن انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے کہ حکومت نے “کچھ” مسلط کر دیا ہے، کچھ ایپلی کیشنز پر ڈاونلوڈنگ نہیں ہو پا رہی تھی تو بہت بڑی تعداد میں شہریوں نے وی پی این استعمال کیا، زیادہ وی پی این کے استعمال سے ڈائریکٹ انٹرنیٹ تک رسائی لی گئی تو ٹریفک بڑھنے سے سپیڈ کم ہوئی، میں حلفاً کہتی ہوں کہ حکومت کا انٹرنیٹ کی سست روی یا بندش سے کوئی تعلق نہیں، ہم کسی کی کوئی نگرانی نہیں کر رہے، اس کی بجائے ہم پورے ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے 4 نئی انٹرنیٹ کیبلز اور 5G لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود آئ ٹی ڈیمانڈ پوری کی گئی اور 60 ارب کا بجٹ دیا گیا، دو آئی ٹی پارکس اسلام آباد اور کراچی میں بنانے جارہے ہیں، اسلام آباد آئی ٹی پارکس 10 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، 4 ارب سے زائد بچوں کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، میٹا اور دیگر کمپنیوں کی مدد سے نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں، وزارت آئی ٹی بچوں کو کوڈنگ اسکلز دے رہی ہے، پاکستان نے پہلی بار ’میٹا‘ کے اے آئی عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ آئی ٹی کی برآمدات ہوئیں، آئی ٹی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا، شہباز شریف نے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا، کوشش ہے کہ جلد سے جلد وفاقی حکومت کو پیپرلیس کیا جائے، اسی طرح اے آئی پالیسی بہت جلد منظر عام پر آئے گی، سیمی کنڈیکٹر کی پالیسی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر