پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں طلب

کراچی(نیشنل ٹائمز) خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے 9 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنھیں آٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان ریلویز ایک عرصے سے خسارے کا شکار ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ یہ خسارہ آپریشنل خسارہ نہیں ہے، بلکہ اس پر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن پر پڑنے والا بوجھ ہے، ریلوے میں اس وقت 65 ہزار ملازمین ہیں جب کہ دوسری جانب ادارے کو ایک لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ پینشن دینی ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر