عمران خان نے گلے لگایا، آج ہم شیرو شکر ہوگئے، شیر افضل کے پارٹی سے اختلافات ختم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں، پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر