منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، ڈاکٹر مختار ملک

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کر لیناچاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ایم پاکس پر اہم اجلاس ہوا، ایم پاکس کی جنوبی افریقہ کے انسانوں میں تشخیص 1970 میں ہوئی۔ ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ کسی بھی شخص کو منکی پاکس سے متاثر ہونے پر سب سے الگ ہو جانا چاہیے، وزیراعظم کو ایئرپورٹس اور بارڈر پر انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اسی طرح ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ اور ادویات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تاحال 99 ہزار افراد میں ایم پاکس مثبت آچکا ہے، آئیسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین ٹریٹمنٹ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر