لاہور میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور کے نواحی گاوں چٹیاں والا میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔آئی کیمپ دیہات کے باسیوں کے لیے آنکھوں کے معیاری علاج کی فراہمی کی غرض سے لگایاگیا،فری آئی کیمپ میں تقریبا 500 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے،ان میں میں سی ایم ایچ لاہور کے ماہرین امراض چشم شامل تھے۔ کیمپ میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ کیا گیا،مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے۔اس کے علاوہ مقامی افرادکو آنکھوں کے امراض اور عمومی صحت کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے گئے،دیہی علاقوں کے سینکڑوں افراد فری آئی کیمپ سے مستفید ہوئے۔ علاقے کے عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا،عوام نے پاک فوج کی خدمات پر اظہار تشکر کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر