منکی پاکس سے بچا وکی ویکسین دسیتاب نہیں، کراچی کے اسپتالوں میں انفیکشن الرٹ جاری

کراچی (نیشنل ٹائمز) شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منکی پاکس سے بچا کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ جاری کردیا گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ منکی پاکس انفیکشن ایک انسان سے دوسرے انسان میں بھی پھیل سکتا ہے، منکی پاکس سے بچا کیلئے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بخار، سردی لگنا، سر، پٹھوں میں درد، خارش، غدود کی سوجن منکی پاکس کی علامات ہیں، منکی پاکس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ اس حوالے سے ماہر متعدی امراض ڈایونیورسٹی پروفیسرسعید نے بتایا کہ منکی پاکس سے بچا کی ویکسین فی الوقت دستیاب نہیں ہے تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر