بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کردی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں دائر کی گئی۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر