مجھے نہیں لگتا عمران خان واپس اقتدار میں آنے میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں، محمد زبیر

کراچی ( نیشنل تائمز) حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان واپس اقتدار میں آنے میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ مختلف ٹی وی انٹرویز میں انہوں نے کہا کہ جتنا میں عمران خان کو سمجھ پایا ہوں میرے حساب سے وہ اقتدار میں واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، اس وقت ایک ان کی تاریخ کی طرف ہے کہ لوگ مجھے کس طرح یاد رکھیں گے، عمران خان بھی ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اس وقت ہسٹری کے بارے میں بہت محتاط ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانا اور قاضی فائز عیسی کو سپریم کورٹ کا جج بنانا ایک ملی بھگت تھی، جس میں سب سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ ملایا گیا پھر کیسز ختم کرائے گے، پاکستان تحریک انصاف اس وقت تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہے، میں اس وجہ سے ان کا دفاع کرتا ہوں کیوں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

سابق گورنر سندھ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ سے ملاقات نوازشریف اور مریم نواز کے کہنے پر کی تھی،جنرل باجوہ سے ملاقات میں پیغام پہنچایا کہ فوج درمیان سے ہٹ جائے، ہمارا واضح مقصد عمران خان کو ہٹانا تھا، آج اگر عمران خان فوج سے بات کرنا چاہتے تو ن لیگ کو اس لئے تشویش ہے کہ اگر عمران خان گڈبک میں آگیا تو پھر ہمارا کیا بنے گا؟ جب میں کہتا تھا کہ ملاقاتیں پہلے سے تھیں تو ن لیگ بڑا سخت ردعمل دیتی ہے، نوازشریف کا ٹریک ریکارڈ ہے وہ تین بار وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے کبھی کسی آرمی چیف کو ایکسٹینشن نہیں دی، پاکستان کی تاریخ ہے اگر کسی وزیراعظم نے ایکسٹینشن کو روکا تو وہ وزیراعظم نوازشریف تھے، تو کیسے آفر تھی کہ ہم نے کہا کہ آفر کرتے ہیں کہ آپ ایکسٹینشن لے لیں،یہ دو الگ الگ باتیں ہیں کہ ایکسٹینشن لے لو بدلے میں کچھ نہیں چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری آرمی چیف سے آخری ملاقات جو 7 ستمبر کو ہوئی تھی، پی ڈی ایم بن گئی تھی، پی ڈی ایم اس لئے بناتھا کہ عمران خان کی حکومت کو جلسے جلوسوں، مظاہروں کے ذریعے ہٹانے کا مقصد تھا، مطلب استعفے بھی دیں گے اور سندھ اسمبلی بھی توڑ دی جائے گی جس پر فوج کی جانب سے ردعمل آیا ابھی تو آپ بات کررہے تھے اور یکدم یہ کام شروع کردیا گیا،میاں نوازشریف نے بھی تقاریر شروع کردی تھیں، ہماری اس وقت بڑی سیدھی پوزیشن تھی کہ مقصد عمران خان کو ہٹانا تھا، ہم نے 2018کا الیکشن قبول نہیں کیا تھا، اسی لیے بلاول بھٹو نے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر