رنبیر کپور سے موازنے پر خوشی نہیں ہوئی برا لگا، شہزاد نواز

کراچی (نیشنل ٹائمز) سینئر اداکار شہزاد نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے بھارتی اداکار رنبیر کپور سے موازنے پر انہیں خوشی نہیں ہوئی بلکہ انہیں برا لگا۔ ایک پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران میزبان نے انہیں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے کیا گیا اور انہیں پاکستانی رنبیر کپور قرار دیا گیا، ایسا کیوں نہیں کہا گیا کہ بھارتی اداکار پاکستانی اداکار جیسے ہیں؟اس پر شہزاد نواز نے بھی کہا کہ بالکل ایسا کیوں کہا گیا کہ وہ رنبیر کپور جیسے دکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہا گیا کہ رنبیر کپور پاکستانی اداکار کی طرح نظر آتے ہیں۔شہزاد نواز نے کہا کہ ایک تو وہ رنبیر کپور سے عمر میں بھی بڑے ہیں اور وہ بھارتی اداکار جیسے نہیں بلکہ بھارتی اداکار ان جیسے دکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا رنبیر کپور سے موازنہ انہیں برا لگا، انہیں سن کر خوشی نہیں ہوئی جب کہ ان کے بعض مداحوں کو بھی ایسا موازنہ خراب لگا اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ رنبیر کپور کو شہزاد نواز جیسا کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ایسا رویہ اور محرومی ہمیں انگریزوں سے ورثے میں ملی، ہمیں اپنا موازنہ دوسرے ممالک کے لوگوں سے کرنے کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی معروف اور بڑی شخصیات کے لیے یہ مثالیں دی جائیں اور دوسرے ممالک کے لوگ ایسا کہنے لگیں کہ فلاں شخص پاکستانی شخص جیسے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر