اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سست انٹرنیٹ سروسز کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔ وضاحتی بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائر وال کی تنصیب کے باعث انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاایپلیکیشنز تعطل کا شکار ہورہی ہیں ، تاہم صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔
ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی، پی ٹی اے



