اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی، گرفتار نیٹ ورک کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی میں مصروف غیر قانونی نیٹ ورک کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم نے قریبی اسٹاف کو اہم پوائنٹس پر تعینات کررکھا تھا، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اردلی ظہیر کو چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعینات کر رکھا تھا، دوسرے اردلی جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ شفٹ میں تعینات رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکانٹ، سجاد صدیق کو تلاشی انچارج، شبیر فراز کو سامان تلاشی اور وی آئی پی موومنٹ پر تعینات رکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ وارڈر زعفران کو جیل کے باہر اسپیشل ملاقات پر تعینات رکھا گیا تھا، اسٹاف کے تمام ممبران کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر