ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آگئی،پاکستان ادار شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد کم ہو کر 16.86 فیصد آگئی ۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے حساس قیمت انڈیکس(ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حساس قیمت انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کے نرخوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34.77 فیصد، انڈے 4.78 اور لہسن کی قیمت میں 1.99 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گوشت، گڑ اور سیگریٹ بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول 3.15 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.44 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز 4.91 فیصد اور آٹا 1.83 فیصد سستا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال مونگ 1.81 فیصد، مرغی کے گوشت کی قیمت میں1.57 فیصد، کیلے کی قیمت 1.36 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق زیرہ جائزہ مدت کے دوران آلو، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر