اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہونگے، انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین، 6جنرل،2 خواتین،مزدورکسان،نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا۔اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا۔چیئرمین ،وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار کیطور پر منتخب ہوں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا۔نوجوان کی نشست کیلئے کم از کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے۔چیئرمین ،وائس چیئرمین دو لاکھ ،باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابی خرچ کرسکیں گے۔چیئرمین، وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار جبکہ باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔چیئرمین ، وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا جبکہ جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید اور خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا۔مزدور کسان کے بیلٹ پیپرسبز،نوجوان کا بیلٹ پیپر پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر