پیپلز پارٹی کا کمزور معاشی پالیسیوں پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی نے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کی بری حالت پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجلی کے زیادہ بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے کردہ وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو نے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے اور وزیر اعلی پنجاب کے امریکا میں اشتہاری مہم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہوگا ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف امریکا میں وزیراعلی پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہارات نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر