رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جولائی میں 47 کروڑ ڈالرسیزائد مالیت کی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی،مقامی کرنسی میں 132 ارب 44 کروڑ روپیکی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔ رپورٹ کے مطانق باسمتی سمیت چاول کی ایکپسورٹ میں 135 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جولائی میں 20 کروڑ57 لاکھ ڈالرمالیت کے چاول ایکسپورٹ کیے گئے،چینی کی برآمد میں 590 فیصد اضافہ ہوا،حجم 2 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا،سبزیوں کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ، 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالرکی برآمد کی گئیں۔ پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ، حجم 4 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا،آئل سیڈز اورمیوہ جات کی برآمدات میں بھی 94 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔گوشت کی برآمدات میں تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا، حجم 3 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہا، تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر