وزیرِاعظم کا استور میں سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے استور میں سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہاہے کہ ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے،فینہ گاوں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پلوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کیا اور استور سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کیا جائے، فینہ گاوں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پلوں کو بھی متبادل راستہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کیے جائیں، ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کے محفوظ ہونے کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو اطالوی اور ایک ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سیاح محفوظ مقامات پر ہیں اور متاثرہ علاقے سے دور ہیں، فینہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ حکام کی جانب سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یقینی بنایا جائے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر