تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا، جاوید لطیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا، ملکی اداروں کی جانب سے ہمیشہ سیاسی مداخلت رہی ہے،انصاف کرنے والے ادارے میں ہونے والی سیاست اور سیاسی فیصلوں پر بات ہونی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی کے دور سے عالمی قوتوں کی مداخلت کے تانے بانے ملنا شروع ہوگئے،پاکستانی سیاست میں عالمی قوتوں کی مداخلت کے ثبوت کیساتھ تانے بانے ملے، کبھی ایسے نہیں ہواکسی ادارے میں تعیناتی کیلئے احتجاج کیا ہو۔ انہوں نے کہا 2022میں لانگ مارچ کے تانے بانے بھی فیض حمید سے ملتے ہیں،تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا،ایک وقت پر مختلف جگہوں پر حملے کوئی ٹرینڈ شخص کرواسکتا ہے،میں صرف ایک نہیں انصاف کرنے والے ادارے کی بات بھی کرتا ہوں،انصاف کرنے والے ادارے میں ہونے والی سیاست اور سیاسی فیصلوں پر بات ہونی چاہئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر