ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی سپورٹ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، نواز شریف

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی سپورٹ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،نوا شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایات کر دیں،ہمیں کارکردگی کے ساتھی عوامی مسائل پر فوکس کرنا چاہئے،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کی۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی رہنماؤں راناثناءاللہ،احسن اقبال،اعظم نذیر تارڑ،خواجہ سعدرفیق،اسحاق ڈار،خرم دستگیر،سینیٹر پرویز رشید،مریم اورنگزیب ،عظمیٰ بخای سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراءاورچیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے دئیے گئے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔

ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔نواز شریف نے فردافردا تمام افراد سے رائے لی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھے اور عوام کو جلدا زجلد ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب ضروری ہونا چاہئے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام وزراءاور پارٹی رہنماءغیر ضروری بیانات دینے سے گریز کریں اور اپنی ساری توجہ عوامی مسائل کے حل کی جانب مرکوز رکھیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے ہیں۔اس وقت ہم سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور تمام فیصلے مل کر مشاورت سے کر رہے ہیں ۔حکومت کی ساری توجہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف ہے ہم آنے والے چند دنوں میں بجلی کے معاملے پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے ۔ہماری ساری توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی جانب مرکوز ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں پر سختی سے عملدآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے ۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر