جنرل باجوہ نے واضح کہا تھا میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا، ملک احمد خان

لاہور(نیشنل ٹائمز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے واضح کہا تھا میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا، بہتر ہوتا کہ خواجہ آصف ٹی وی انٹرویو ان باتوں پر بھی روشنی ڈالتے کہ جن دنوں جنرل باجوہ نے امریکا میں ایک تقریب میں واضح کہا تھا کہ میں ایکسٹینشن نہیں لے رہا،فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے، یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ادارے کے کچھ سخت ڈسپلن ہیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی باتیں سن چکا ہوں جن تاریخوں کا حوالہ خواجہ آصف نے دیا ان دنوں جنرل باجوہ کا دورہ امریکا ہوا تھا۔
امریکا میں ایک تقریب میں واضح کہا تھا کہ میں ایکسٹینشن نہیں لے رہا اس کے بعد میری سیاسی بات چیت ان سے کم ہوئی لیکن جب میری جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا کہ آپ کے بیان نے اچھی فضا قائم کر دی ہے۔

اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ میرا ٹائم مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ بہت سے افسران ہیں جن کا آگے آنا حق بنتا ہے، جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس آپشنز تھے۔

میری جنرل باجوہ سے سیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی میں نے کبھی اپنی پوزیشن سے تجاوز نہیں کیا۔ان دنوں حالات ایسے تھے، عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تھی۔ 29 نومبر کو جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے دن پنڈی میں جی ایچ کیو کے باہر ایک دھرنا بھی بیٹھا تھا جاکے تو جنرل باجوہ نے واضح کہا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزیدکہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ حکومت کرتی ہے پھر عدالت میں جاتا ہے معاملہ ہے۔
عدالت اگر کہتی ہے کہ پارلیمان کا فیصلہ کریں تو معاملہ وہاں چلا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا خواجہ آصف اپنی ملاقاتوں میں کی گئی کچھ باتوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کی ریکروٹ کرنے والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ جنرل باجوہ لوکل اور عالمی میڈیا میں بھی کہہ چکے تھے کہ وہ توسیع نہیں لے رہے۔جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو ہر حال میں مد نظر رکھ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تعیناتیاں بہت ہی ضروری ہے یہ پاکستان کا لینڈ سکیپ کا نقشہ بدل دیتی ہیں، تعیناتی کے حوالے سے نواز شریف کا مو¿قف انتہائی کلیئر تھا، سینیارٹی کا پرنسپل ہر حال میں پورا ہونا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر