گلوکارہ آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل

لاہور(نیشنل ٹائمز) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس ،شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ ’بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک، دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں، ملک چھوڑنے پر خوش نہیں لیکن یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر