اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاوں باندھ کر پھینک کر گئے جبکہ پولیس کو اطلاع شہری نے 15 پر کال کر کے دی۔ متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مجھ پر پانچ روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسلام آباد،غیر ملکی خاتون سے زیادتی، ملزمان ہاتھ پاوں باندھ کر پھینک کر فرار



